خطبہ جمعہ کعبہ شریف
خطيب مسجد الحرام مكة المكرمة کے خطبہ جمعہ سے إقتباس: Translation قیمتیں بہت بلند ہیں اور عورتیں بـے پردہ ہیں اور مسجدیں خالی ہیں اور اللہ تعالی کے احکامات کی بغاوت ہـو رہی ہـے چوروں کے پاس دلائل ہیں اور مجاہدں کو ہـتھکڑیا لگا کر پابند سلاسل کر دیا گیا ہـے اور زنا کو حلال قرار دے دیا گیا اور نکاح کو مشکل بنا دیا گیا اور عورتیں مردوں پر حکمرانی کرتی ہیں اور مسلمانوں کی زمین دشمنوں کے قبضہ میں ہـے اور فقراء اور مساکین کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہـے ہیں اور قیامت کی بڑی بڑی تمام نشانیاں پوری ہـوچکی ہیں سوائے چند ایک کے پس توبہ کو لازم پکڑو توبہ کو لازم پکڑو سوراخ والے بیگ سے ڈرو! نیکیوں کو برباد کرنے سے بچو’’ زندگی کم اور کام زیادہ ‘‘اور جس بیگ میں نیکیاں رکھنی ہیں اس میں سوراخ ہیں آپ وضو بہت اچھے طریقے سے کرتے ہیں؟ لیکن پانی بہت زیادہ ضائع کرتے ہیں (سوراخ والا بیگ ) آپ فقراء اور مساکین پر صدقہ وخیرات کرتے ہیں پھر ان کی تذلیل کرکے ان پر ہـنستے ہیں (سوراخ والا بیگ ) آپ راتوں کو قیام کرتے ہیں دن کا روزہ رکھتے ہیں اور اپنے رب کی اطاعت کرتے ہیں لیکن قطع رحمی بھی کرتے ہیں (...